یمنیوں نے جس برطانوی بحری جہاز کو نشانہ بنایا اس پر اسرائيلی بمبار طیاروں کے لئے ایندھن تھا ، المیادین

تہران-ارنا- المیادین ٹی وی چینل نے با خبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعہ کی رات یمنی بحریہ نے برطانیہ کے جس بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے وہ اسرائيل کے بمبار طیاروں کے لئے ایندھن لے کر جا رہا تھا۔

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنی بحریہ نے برطانیہ کے جس بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے وہ مقبوضہ فلسطین جا رہا تھا نہ کہ یونان۔

ان با خبر ذرائع نے المیادین کو بتایا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے 2 جنگي بحری جہاز، اس تیل بردار جہاز کی حفاظت کے لئے اس کے ساتھ  چل رہے تھے لیکن جب یمنی بحریہ کے فوجیوں نے قریب پہنچ کر آپریشن شروع کیا  تو وہ دونوں بحری جنگي جہاز بھاگ گئے اور  پیٹرول سے بھرے برطانیہ کے تیل بردار جہاز کو اکیلے چھوڑ دیا۔

سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ جس طرح سے امریکہ اور برطانیہ کے جنگي جہاز بھاگے ہيں وہ ان لوگوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے جنہيں علاقائي سلامتی کے لئے غیروں سے امید ہے۔

واضح رہے یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے عوام کی حمایت ميں صیہونی حکومت سے متعلق ہر بحری جہاز کو نشانہ بنائيں گے جو بحیرہ احمر سے گزرے گا اور یہ سلسلہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے رکنے تک جاری رہے گا۔

امریکہ اور برطانیہ نے یمنی مسلح افواج کے آپریشن کو روکنے کے لئے یمن پر حملے شروع کر دیئے ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .